امریکہ کے شہر (بالٹی مور) میں بحری جہاز مشہور پل فرانس سکاٹ سے ٹکرا گیا ـ

پل فرانس سکاٹ

نیوز ٹوڈے :  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست (میری لینڈ میں بالٹی مور) شہر میں بنے مشہور پل فرانس سکاٹ کے ساتھ ایک بڑا بحری جہاز ٹکرا گیا - جہاز کے پل کے ساتھ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا اور پل کا ایک بڑا حصہ دریا میں گر گیا - یہ افسوسناک واقعہ امریکی ٹائم کے مطابق رات ایک بج کر تیس منٹ پر پیش آیا ـ پل کے ساتھ ٹکراتے ہی بحری جہاز میں آگ لگ گئی اور جہاز دریا میں ڈوب گیا -

جہاز کے ٹکرانے سے پل ٹوٹنے کی وجہ سے اس پر آتی جاتی گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں - میری لینڈ ٹریفک حکام کے مطابق اس حادثہ کے فوراً بعد پل کو دونوں طرف سے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال دیا گیا -جہاز میں اگ لگنے اور گاڑیوں کے دریا میں گرنے سے لاتعداد ہلاکتوں کا امکان ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+