جاپانی کمپنی کا بچوں کی بجائے صرف بالغ افراد کیلئے انوکھا اعلان

جاپان

نیوزٹوڈے:  جاپان میں ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب بچوں کی بجائے بالغ افراد کے لیے ڈائپیرز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔  جاپان میں بچوں کی شرح پیدائش میں بہت زیادہ کمی آئی ہے جبکہ معمر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  یہ اعلان Oji Holdings نامی کمپنی نے کیا ہے ، کیونکہ جاپان میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے بچوں کےمقابلے میں بالغ افراد کے ڈائیپرز کی فروخت زیادہ ہو رہی ہے۔  جاپان میں 2023 میں 7 لاکھ 53 ہزار 631 بچے پیدا ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں  5.1 فیصد کم تھے۔ 2011 میں جاپان کی سب سے بڑی ڈائیپرز تیار کرنے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ بچوں کے مقابلے میں بڑوں کے لیے تیار ہونے والی پراڈکٹ کی فروخت زیادہ ہوتی ہے۔ 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+