افغان طالبان کا افغانستان میں عورتوں کو زنا کی سزا (رجم) کا اعلان

عورتوں کو زنا کی سزا

نیوز ٹوڈے :  افغانستان میں موجود طالبان حکومت آۓ روز افغانستان میں نۓ نۓ قانون نافذ کر رہی ہے ـ افغان طالبان کے سینئر رہنما "ہیبت اللٰہ اخوانزادہ" نے افغانی عورتوں کو زنا کی سزا کھلے میدان میں ننگا کرکے سنگسار کرنے کا اعلان کر دیا ہے - طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللٰہ نے میڈیا کے سامنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگ ہمارے اس فیصلے کو تنقید کی نظر سے دیکھیں گے - ہمارے اس عمل کو عورتوں کے حقوق کی پامالی سے تشبیہ دیں گے - لیکن ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ـ ہم افغانستان میں زنا کی اس حد ( رجم ) پر عمل پیرا ہو کر دکھائیں گے اور زنا کرنے والی عورتوں کو کھلے میدان میں سنگسار کریں گے -

سپریم لیڈر ہیبت اللٰہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں اسلامی قانون کے تحت مجرموں کو کوڑے بھی ماریں گے - اور ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ ہمارے یہ سارے اقدام آجکل کے جمہوری قوانین سے مختلف ہیں لیکن ہم ان پر عمل پیرا ہو کر دکھائیں گے - افغان کی طالبان حکومت کے ایک رکن نے اس وڈیو کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ یہ وڈیو حقیقی ہے اور ملا نے یہ بیان ایک اجلاس کے دوران دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+