بھارتی ریاست (یو ۔ پی) میں موبائل چارجر پھٹنے سے 4 بچے جان بحق ، والدین زخمی

موبائل چارجنگ

نیوز ٹوڈے :  بھارت میں چارجنگ پر لگے موبائل میں لگنے والی آگ سے 4 بچے ہلاک اور والدین شدید زخمی ہو گۓ - بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست (یو ۔ پی) میں ضلع میرٹھ کے ایک گھر میں ایک شخص نے رات کے وقت اپنا موبائل چارجنگ پر لگا رکھا تھا - کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا اور موبائل پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی - حادثہ کے وقت تمام افراد سو رہے تھے ـ آگ پورے گھر میں پھیل گئی -

یو ۔ پی پولیس کے مطابق گھرمیں موجود 4 بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گۓ - جبکہ ان کے والد اور والدہ بچوں کو آگ سے بچاتے بچاتے شدید جھلس گۓ- زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا - بچوں کی ماں بری طرح زخمی حالت میں ہسپتال کے بیڈ پر زندگی اور موت کے درمیان پڑی ہے ، لیکن باپ کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+