امریکہ کی ریاست ( الینواۓ ) میں 4 افراد کا قتل اور 5 زخمی
- 29, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (الینواۓ) میں ایک جنونی شخص نے چاقو کے استعمال سے 4 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا - عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راک فورڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق چاقو بردار جنونی شخص نے سب سے پہلے شاپنگ مال کے ایک ملازم کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور پھر چلتے ہوۓ راستے میں سامنے آنے والے راہگیروں پر چاقو سے حملے کیے-
اس شخص کے ہاتھوں چاقو سے زخمی ہونے والے 9 لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 3 پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے اور ایک نے ہسپتال پہنچتے ہی طبی امداد کے دوران جان دے دی - زخمیوں میں سے ایک اور شدید زخمی شخص کی حالت بھی خطرے میں ہے - پولیس کے مطابق ملزم کو چاقو سمیت گرفتار کر کے اس سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے