جرمنی میں ( اے 9 ) موٹر وے خوفناک بس حادثہ ، 5 افراد ہلاک اور لاتعداد زخمی

خوفناک بس حادثہ

نیوز ٹوڈے :  جرمنی کے شہر ( لیپزگ) کے نزدیک موٹر وے پر بس حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گۓ - انٹر نیشنل مییڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومتی شہر برلن سے میونخ جانے والی انتہائی مصروف موٹر وے ( اے 9 ) کے آخری سرے پر ایک فلیکزی بس حدثے کا شکار ہو گئی - اس حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگۓ ـ پولیس کے مطابق اس حادثہ کی وجہ سے میونخ جانے والی سڑک بند ہو گئی -

ہیلی کاپٹرز اور ایمبولینس کے ذریعے اس حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا - اس بس سروس مالکان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں - البتہ ایمر جنسی سروس والوں کے ساتھ مل کر اصل حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+