بھارت ، کلکتہ ایئر پورٹ پر کی ، بھارتی سیکیورٹی پولیس کے جوان نے خود کشی
- 30, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاست (مغربی بنگال) میں ایک ایئرپورٹ پر ڈیوٹی کے دوران فوجی جوان نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا - بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ ایئر پورٹ پر گولی چلنے کی آواز سے بھگ دڑ مچ گئی - جس کی وجہ سے ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا - جس پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا - ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے جوان جب اس مقام پر پہنچے جہاں سے گولی کے چلنے کی آواز آئی تھی ـ تو کیا دیکھتے ہیں کہ ریزرو پولیس کا ایک جوان خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کے نزدیک ہی اس کی سرکاری رائفل پڑی ہوئی تھی -
شدید زخمی حالت میں نوجوان کو نزدیک کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا - جہاں پر علاج کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا ـ خود کشی کرنے والا جوان وشنو بھارت کی ریاست تلنگا کا رہائشی تھا - اور 2022 میں اس نے ایئر پورٹ سیکیورٹی پولیس میں ملازمت شرو ع کی تھی - نوجوان کے کمرے کہ چھان بین پر بھی اس کی خود کشی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ـ مزید جانچ پڑتال جاری ہے-
تبصرے