لیبیا کشتی حادثہ ، پاکستان کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

لیبیا کشتی حادثہ

نیوز ٹوڈے :  لیبیا میں روزی روٹی کیلیے ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کشتی ڈوب گئی - جس کے نتیجے میں 61 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گۓ ـ ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کشتی میں کل کتنے آدمی سوار تھے - لیکن اب تک 23 لوگوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں - ان میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جن میں ایک علی آغا نامی شخص اس کی بیوی طاہرہ اور 10 سال کی بیٹی فاطہ ، بیٹا سبحان 14سال کا ، 12 سالہ سجاد اور ایک چھوٹی بیٹی کوثر جس کی عمر 5 سال تھی شامل ہیں-

علی آغا کے سسرال کا تعقلق کوئٹہ کے علمدار روڈ سے ہے ـ جہاں پر علی آغآ نے چند سال قبل شادی کی - شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کوئٹہ کے حالات کی وجہ سے مالی مشکلات سے تنگ آ کر ایران چلے گۓ تھے- اور پھر وہاں سے بھی تین چار سال پہلے ترکیہ منتقل ہو گۓ تھے - ترکیہ سے انسانی سمگلروں کی مدد سے یورپ میں ڈنکی لگانے کی کوشش میں یہ خاندان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر بیٹھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+