اسرائیل نے شام کے شہر (حلب) کو دھماکوں سے دہلا دیا

اسرائیل کے فضائی حملوں

نیوز ٹوڈے :  شا م کے سرکاری میڈیا کے مطابق شام کے وفاقی شہر دمشق کے نزدیک فضا ئی حملوں میں 2 شہری زخمی ہو گۓ - حزب اللٰہ نے اپنے قدم شام میں اس وقت سے جماۓ ہوۓ ہیں جب حزب اللٰہ نے شام کی سرکاری فوج کی مدد کی تھی - ملک شام کا سب سے بڑا شہر (حلب) جو کبھی تجارتی لحاظ سے شام کا مرکز ہوا کرتا تھا - اس شہر پر پچھلے دور میں ایسے ہی حملے ہوتے رہے جس کی وجہ سے اس شہر میں موجود بین الاقوامی ایئر پورٹ بند کر دیا گیا تھا - غزہ میں جاری جنگ اور لبنان کے بارڈر پر حزب اللٰہ اور اسرائیل کے درمیان ہونےو الی جھڑپوں کی وجہ سے پچھلے پانچ مہینوں سے شام پر بھی ان حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے-

شام کی ایک سرکاری ایجنسی "سانا" کے مطابق جمعرات کی صبح ہونےو الے اس حملے میں شام کے فوجی زخمی اور ہلاک ہو ۓ ہیں - سانا کا کہنا تھا کہ اس حملے کا نشانہ عام شہری بھی بنے ہیں -انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق حملے کے بعد دو گھنٹے تک دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں -اسرائیل نے ا ن حملوں کے بارے میں بھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ـ اسرائیل کئی مرتبہ ایسے حملے کر چکا ہے لیکن اس نے کبھی بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+