بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کیلیے الگ مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا

خواجہ سراؤں کیلیے الگ مسجد

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش کے وفاقی شہر میں خواجہ سراؤں کیلیے مسجد بنا دی گئی ـ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر (ڈھاکہ) میں خواجہ سراؤں کیلیے بنائی جانے والی اس ایک کمرے پر مشتمل مسجد کیلیے زمین بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے دی گئی - خواجہ سراؤں کے مطابق اب ان کو نماز ادا کرنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا ، کیونکہ اب وہ اپنی اس مسجد میں بغیر کسی تفریق کے نماز پڑھ سکیں گے - جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے بنگلہ دیش میں موجود خواجہ سراؤں کو ان کی قانونی حیثیت دی جا رہی ہے -

بنگلہ دیش کی حکومت نے 2013 میں بنگلہ دیش کے رہائشی خواجہ سراؤں کو اپنی صنف کے لحاظ سے شناخت ظاہر کرنے کی اجازت دے دی تھی - بنگلہ دیش میں خواجہ سرا باقاعدہ طور پر سیاست میں بھی حصہ لیتے ہیں -2021 میں ایک خواجہ سرا بنگلہ دیش کے ایک گاؤں کا مئیر بھی بن چکا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+