اسرائیلی حکومت کے خلاف ان تک کا سب سے بڑا مظاہرہ

بڑا مظاہرہ

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئی ـ غزہ پر شروع ہونے والی نیتن یاہو حکومت کی بربریت کے خلاف اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ ہفتے کی شام کواسرائیل کے شہروں "تل ابیب اور یروشلم" میں ہوا - غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کو چھڑانے میں ناکامی پر اسرائیلی عوام نے یروشلم میں نیتن یاہو کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا-

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پورے اسرائیل میں اس طرح کے مظاہرے جاری ہیں ـ تل ابیب کی عوام نے بھی دو جگہوں پر احتجاج کرتے ہوۓ نیتن یاہو حکومت کے اسرائیلی مغویوں کو چھڑانے میں ناکامی پر استعفے کا مطالبہ کیا ـ مظاہرین کے مطابق غزہ میں جنگ جاری رکھ کر نیتن یاہو اپنی ناکامیوں کو چھپا رہا ہے- نیتن یاہو کی حکومت نے اسرائیل کو جنگ کی آگ میں جھونکا ہے - اسرائیل کی پولیس نے ان مظاہرین کو فساد برپا کرنے والے عناصر قرار دیتے ہوۓ ان پر آنسو گیس کے گولے برساۓ اور 20 مظاہرین کو حراست میں لے لیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+