غزہ کے معصوم بچوں کے قاتل ( بن یامین نیتن یاہو ) بیماری کا شکار

بن یامین نیتن یاہو

 نیوز ٹوڈے :  فلسطین کی مظلوم عوام کا قاتل اسرائیل کا وزیر اعظم ( بن یامین نیتن یاہو ) بیماری کا شکار ـ غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کرانے والے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہرنیوں کی بیماری کی شکایت ہو گئی - بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے دیے گئے بیان کے مطابق 74 سالہ وزیر اعظم اپنا معمول کا طبی معائنہ کرانے ہسپتال گۓ تو ان میں ہرنیوں کی تشخیص ہوئی ـ ڈاکٹروں نے ان کو اتوار کو آپریشن کرانے کی تاریخ دے دی -

بن یامین نیتن یاہو نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہو ۓ کہا کہ وہ بہت جلد اپنے اس آپریشن سے کامیابی سے گزر کر واپس اپنے کام پر آ جائیں گے - اسرائیلی وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر انصاف ( یاریو لیون ) قائم مقام وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+