جاپان کی بروقت پہنچنے والی بلٹ ٹرین کا سانپ نے راستہ روک لیا

جاپان کی بلٹ ٹرین

نیوز ٹوڈے :  ہمیشہ اپنے مقررہ وقت پر پہنچنے اور کبھی بھی ایک منٹ بھی لیٹ نہ ہونے والی جاپان کی بلٹ ٹرین کو سانپ نے 17 منٹ لیٹ کرا دیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو اطلاع دی کہ (ناگویا سے ٹوکیو) جانے والی بلٹ ٹرین کے اندر 16 انچ لمبا سانپ گھس گیا ہے - جس پر کبھی بھی ایک منٹ لیٹ نہ ہونے والی ٹرین 17 منٹ کیلیے لیٹ ہو گئی -

جاپان کی ریلوے کمپنی کے ترجمان کے مطابق بلٹ ٹرین سے پکڑے گۓ سانپ سے متعلق واضح نہیں ہے کہ یہ کتنا زہریلا ہے اور یہ ٹرین کےاندر کیسے پہنچا ـ شینکینسن ٹرین میں سفر کے دوران مسافر اپنے ساتھ ہر قسم کے پالتو جانور لا سکتے ہیں لیکن ٹرین میں سانپ لانے پر پابندی ہے ـ یہ ٹرین اوساکا جا رہی تھی لیکن سانپ کی موجودگی کی وجہ سے ریلوے حکام نے اس کی جگہ متبادل ٹرین کا بندوبست کیا ، جس کی وجہ سے 17 منٹ کی تاخیر ہو گئی ـ اس سے پہلے 2016 میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+