رفح پر ہر صورت زمینی حملہ ہوگا ، اسرائیلی وزیر اعظم نے دیا بیا ن

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نےہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ایک مرتبہ پھر رفح پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے - نیتن یاہو نے رفع پر زمینی حملے کو  حما س کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے سے برتر قرار دے دیا ہے - اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 'حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کا معاہد ہو یا نہ ہو رفع پر زمینی حملہ ہر صورت میں ہو گا-

نیتن یاہو نے یہ بیان اس وقت دیا جب امریکی وزیر خارجہ (انٹونی بلنکن) مشرق وسطٰی کے دورے کے بعد بہت سی اہم اور کامیاب ملاقاتیں کرتے ہوۓ سعودی عرب سے اردن پہنچے ہیں - اور اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں ـ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا یہ بیان منگل کے دن باضابطہ طور پر ان کے دفتر سے جاری کیا گیا - نیتن یاہو کے بیان کے مطابق یہ کسی صورت ممکن نہیں اور نہ ہی اس بات کی طرف دھیان دیا جاۓ کہ اسرائیل اپنی جنگ کے تمام مقاصد پورے کیے بنا اس جنگ کو روک دے گا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+