مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ترکیہ شہری شہید
- 01, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : مقبوضہ بیت المقدس کے علاقہ (اولڈ ٹاؤن) میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ترکیہ کے ایک شخص کو شہید کر دیا - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے اس شخص کا نام "حسن سکلانان" تھا جس کو مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے چاقو زنی کے واقعہ کے دوران شہید کیا گیا - چاقو حملہ کی واردات کے بعد اسرائیلی فوج نے اولڈ ٹاؤن کی گلیوں کو بند کر دیا تھا -
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑنے والے تحریک کے مجاہدین نے کہا ہے کہ ترکیہ کے شہری نے اس بات کا ثبوت دے دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس قبلہ جہاد ہے - اسرائیلی میڈیا نے اس واقعہ سے متعلق دعوٰی کیا ہے کہ 'شہید ہونے والے ترک شہری نے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا' ـ شہید ہونے والا ترک حملہ آور عارضی طور پر اسرائیل کے شہر تل ابیب میں رہائش پذیر تھا-
تبصرے