کینیا میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

بم دھماکہ

    نیوز ٹوڈے :   افریقہ میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگۓ ـ تفصیلات کے مطابق افریقہ کے ملک (کینیا کے علاقہ مانڈیرا کے گاؤں ایلواک) میں  بم پھٹنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گۓ ـ بم ایک گدھا گاڑی میں چھپایا گیا تھا - کینیا کی وزیر داخلہ (کیتھور کنڈیکی) کاکہنا تھا کہ 'اس دیسی ساخت کے بم دھماکے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ  کئی لوگ زخمی بھی ہوۓ ہیں-  

زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی  جا رہی ہے -  کینیا کے اس علاقہ منڈیرا میں صومالیہ کا عسکریت پسند گروہ "الشباب" ایسی  کارروائیوں میں  مصروف عمل رہتا ہے - لیکن ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+