غزہ جنگ کے 7 ماہ بعد جنگ بندی معاہدے کے امکانات
- 01, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی بربریت کے سات مہینے بعد جنگ بندی معاہدہ ہونے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے تبادلے کی امید نظر آنے لگی ہے - حماس کے مطابق وہ اپنا جواب پیش کرنے سے پہلے مصر کی نئی پیش کی گئی تجویز پر غور کر رہے ہیں - اسرئیلی حکومت کے تین اہلکاروں نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل کی مشاورتی ٹیم نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد میں کمی کر دی ہے ـ جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہونے کی امید نظر آنے لگی ہے-
ایک غیر ملکی اخبار "نیو یارک ٹائمز" کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اب پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد 40 سے کم کرکے 33 کر دی ہے - ایک اسرائیلی وفد قاہرہ جانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے تاکہ حماس کی رضا مندی پر دوبارہ جنگ بندی مذاکرات شروع کیے جائیں - اس تجویز پر حماس اور اسرائیل دونوں غورو فکر کررہے ہیں - اس تجویز کے مطابق 20 اور 40 قیدیوں کے درمیان یرغمالیوں کو رہا کیا جاۓ گا اور یوں ایک قیدی کی رہائی کے بدلے ایک یا ایک سے زیادہ دنوں کی جنگ بندی ہو گی-
تبصرے