امریکہ اور مغربی ممالک غزہ میں جنگ کا فائدہ اتھاتے ہوۓ اپنے پیر پھیلانے لگے

امریکہ اور اس کے حمایتی

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جاری جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ امریکہ اور اس کے حمایتیوں نے غزہ کو لوٹنا شروع کر دیا - اب غزہ میں انسانی مدد کے بہانےسے برطانیہ کی فوج تعینات کی جاۓ گی - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بہت جلد غزہ میں انسانی امداد کیلیے اپنی فوج تعینات کرنے والا ہے - (امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی) ایسے ملک ہیں ، جو کہ کسی نہ کسی بہانے سے دوسرے ملکوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور پھر کئی سالوں تک ان ملکوں کی سرزمین کو لوٹتے رہتے ہیں -

امریکہ غزہ کو براہ راست انسانی امداد پہنچانے کے بہانے غزہ کے قریب جو بندرگاہ بنا رہا ہے کہ غزہ کو امدادی سامان پہنچانے والے بحری جہاز اس پورٹ کے راستے غزہ تک پہنچیں گے وہ بھی در اصل امریکہ کا فوجی اڈۃ ہے - امریکہ اور اسرائیل پرکسی قسم کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا- یہ سب امریکہ اور اس کے حمایتیوں کی پرانی چالیں ہیں جو کہ پہلے ایک ملک میں جنگی حالات پیدا کرتے پیں اور پھر اس میں اس کی حفاظت کے بہانے سے ڈیرے جما لیتے ہیں اور اس ملک کو نوچ نوچ کر کھاتے رہتے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+