بھارت 15 سالہ لڑکی نے پانی کے جھگڑے پر کیا پڑوسن کو قتل

پڑوسن کو قتل

نیوز ٹوڈے :   نلکے سے پانی بھرنے پر جھگڑا ، 15 سالہ لڑکی نے کیا ہمسائی کو قتل - بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقہ (شاہدرہ) میں ایک 15 سالہ لڑکی نے سوسائٹی کے نلکے سے پانی بھرنے کے جھگڑے پر ایک خاتون کو قتل کر دیا - میڈیا رپورٹ کے مطابق نلکے سے پانی بھرتے ہوۓ اس مقتولہ 34 سالہ عورت کا لڑکی اور اس کی ماں کے ساتھ جھگڑ اہو گیا ـ جس پر مقتولہ خاتون نے لڑکی کا ہاتھ مروڑ دیا ـ جس کی وجہ سے لڑکی کو ہسپتال لے جانا پڑا-

شام کو جب لڑکی کو ہسپتال سے واپس لایا گیا تو اس عورت کی لڑکی اور اس کی ماں کے ساتھ دوبارہ تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر غصے میں آ کر لڑکی نے کچن سے چھری اٹھائی اور ہمسائی کے پیٹ میں اتار دی - پولیس کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب اس خاتون کے شوہر نے کال کرکے بتایا کہ اس کی بیوی کو چھری ماری گئی ہے اور وہ فرش پر بے ہوش پڑی ہوئی ہے - شوہر کی کال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی ۔ لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+