انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا

نیوزٹوڈے: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 5 دھماکے ہوئے، حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ماؤنٹ روانگ کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا، ایک دن بعد مزید چار دھماکے سنے گئے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کا سبب بن سکتا ہے۔ حکام نے سیاحوں اور دیگر لوگوں کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ پھٹنے سے ہزاروں فٹ تک راکھ ہوا میں پھیل گئی ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+