پاکستانیوں نے کس کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا؟ امریکا کا بیان

امریکی محکمہ خارجہ

نیوزٹوڈے: امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان پھر کبھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، انسداد دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک امریکی صحافی کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے حوالے سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ کیا۔

پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سیکسی امریکی اہلکار سے ملاقات نہیں کر رہے۔ اس دوران میتھیو ملر نے امریکی صحافی کے ساتھ دلچسپ جملوں کا تبادلہ کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ ایرانی وزیر خارجہ کو بہت سی جگہوں پر دیکھیں گے لیکن ایران وزیر خارجہ کی نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی توقع کر سکتا ہے۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+