ڈاکٹروں نے بچائی رفع میں شہید ہونے والی ماں کے پیٹ میں موجود بچی کی جان

بچی کی جان

نیوز ٹوڈے :  غزہ کے علاقہ (رفع) میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والی حاملہ ماں کے بچے کی زندگی ڈاکٹروں نے بچا لی - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والی اس حاملہ عورت ( سیرین السکنی ) کا خاوند اور بیٹی بھی شہید ہو گۓ تھے -شہید خاتون کے پیٹ سے زندہ نکالی جانے والی بچی کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے - جس ڈاکٹر کو بچی کی دیکھ بھال پر مقرر کیا گیا ہے اس کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلو گرام تھا -

نومولود بچی کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ـ اور اسے "شہید سیرین کی بیٹی" کے نام سے پکارا جا رہا ہے - بچی کے ایک قریبی عزیز کے مطابق اس بچی کی بہن جو کہ شہید ہو چکی ہے اس کا نام "روح " رکھنا چاہتی تھی اسرائیلی فوج نے رفع میں دو مکانات پر حملہ کرکے 19 افراد کو شہید کر دیا ہے - ان شہید ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے کئ بچے بھی شامل ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+