حزب اللٰہ نے لبنان میں اسرائیلی فوجی ڈرون مار گرایا
- 23, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے: غزہ میں جاری جنگ میں لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللٰہ) مسلسل حماس کے ساتھ اس جنگ میں شریک ہے - حزب اللٰہ نے اب دعوٰی کیا ہے کہ اس نے لبنان کے علاقہ میں اسرئیلی فوجی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے - حزب اللٰہ نے اس اسرائیلی فوجی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائل سے نشانہ بنا یا ہے - ـاس خبر کی تصدیق خود اسرائیلی فوج نے کر دی ہے ـ اسرائیلی فوج نے بیان دیا ہے کہ لبنان میں اپنے ڈرون کی تباہی کے بعد اسرائیل کی فضائی فوج نے لبنان کے میزائل لانچ کرنے والے سسٹم پر حملہ بھی کیا ہے -
سات اکتوبر کو اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے کے بعد سے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللٰہ کے درمیان لگاتار جھڑپیں جاری ہیں حزب اللٰہ اور اسرائیلی فوج کئی مرتبہ ایک دوسرے پر حملے بھی کر چکے ہیں-
وسیم حسن
تبصرے