اسرائیلی انٹیلیجنس فوج کے سربراہ (اہرون ہلیو ) نے اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوۓ استعفٰی دے دیا

اسرائیلی فوج  کے انٹیلیجنس سربراہ

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کی انٹیلی جنس فوج کے لیڈر نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہوۓ حماس کے حملوں کو نہ روک سکنے پر اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلیجنس فوج کے سربراہ ( اہرون ہلیو ) کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر اسرائیلی فوج نے بیان دیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکام ہونے پر اپنا عہدہ چھوڑنے والے پہلے شخص ہیں-

اسرائیلی انٹیلیجنس فوج کے سربراہ ( اہرون ہلیو ) کا کہنا تھا کہ وہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کو روکنے میں ناکام رہے اس لیے وہ اپنی اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں اور اپنے عہددے سے مستعفی ہو رہے ہیں - اسرائیلی فوج کے سربراہ نے انٹیلیجنس فوج کے سربراہ ( اہرون ہلیو) کا استعفٰی منظور کر لیا ہے - 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہو گۓ تھے اور 250 اسرائیلیوں کو حماس نے یرغمال بنا لیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+