امریکا کا نائجر سے بھی اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ
- 23, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے ایک اور اسلامی ملک سے اپنی فوج واپس بلا لی - تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاء کے بعد امریکہ نے مغربی افریقہ کے اسلامی ملک نائجر سے بھی اپنی فوج کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہےـ اس معاملے میں امریکہ اور نائجر کے درمیان باقائدہ معاہدہ بھی ہو چکا ہے - بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ( کرٹ کیمبل ) اور نائجر کے اراکین نے دستخط کیے-
اس سے پہلے نیویارک ٹائم نے کچھ دن پہلے خبر دی تھی کہ آئندہ کچھ ماہ کے دوران ایک ہزار سے زیادہ امریکی فوجی نائجر چھوڑ دیں گے- نائجر امریکہ کا ایک اہم اتحادی ملک ہے - جہاں ایک ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں ـ نائجر میں دو امریکی فوجی اڈے قائم ہیں ـ گزشتہ برس نائجر کی فوج کی بغاوت کی وجہ سے نائجر کی نئی حکومت نے امریکہ اور پیرس کے ساتھ فوجی معاہدے ختم کرکے روس کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے تھے - پچھلے مہینے نائجر کے دارالحکومت میں عوام کے امریکی فوج کے انخلاء کیلیے کیے گۓ مظاہروں کی وجہ سے نائجر حکومت نے امریکہ کے ساتھ تمام فوجی معاہدے ختم کرکے اسے اپنی فوج واپس بلانے کا حکم دے دیا-
تبصرے