شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

راکٹ حملہ

نیوز ٹوڈے :  عراق سے شمال مشرق کی جانب شام میں موجود امریکی اڈے پر راکٹ حملے ـ ایک امریکی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی (رائٹرز ) کو خبر دی ہے کہ عراق سے شمال مشرق کی جانب شام کے علاقے (رمیلیان) میں امریکی فوجی اڈے پر 5 راکٹ داغے گۓ ہیں - اہلکار کے مطابق یہ ایک ناکام حملہ تھا البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ اپنے نشانے سے چونکے یا ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انہیں تباہ کر دیا گیا - 2024 میں عراق میں امریکی فوجی اڈے پر یہ پہلا حملہ ہے - یہ حملہ عراق کے وزیر اعظم (محمد شیاع السودانی ) کے امریکہ میں وہائٹ ہاؤس میں جوبائیڈن سے ملاقات کرکے واپس آنے پر کیا گیا -

حزب اللٰہ سے وابستہ ایک ٹیلی گرام پوسٹ پر لکھا گیا کہ 'عراق کے مسلح دھڑوں نے عراق کے امریکہ سے اتحاد ختم نہ کرنے پر یہ حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں'- البتہ اس حملے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا (کتائب حزب اللٰہ) عراق میں کافی اثرو رسوخ رکھتی ہے- اور اسے ایران کی حمایت بھی حاصل ہے - یہ ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کی ایک مظبوط تنظیم ہے اس تنظیم میں ایران کے اہل تشیع فرقہ کے کئی مسلح گروہ شامل ہیں ـ اور یہ وقتاً فوقتاً امریکی اڈوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+