ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں پر امریکہ کا ردعمل بھی سا منے آگیا

امریکہ کا ردعمل

نیوز ٹوڈے :  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں سے  آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ امریکہ بھی 20 سال سے پاکستان میں بڑا سرمایہ کار رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+