شیف کی مہارت، چاکلیٹ سے ایفل ٹاور بنا دیا
- 23, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : چاکلیٹ کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، چاکلیٹ کی مدد سے منفرد میٹھے کھانے اور بیکری کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں لیکن کیا آپ نے چاکلیٹ ایفل ٹاور دیکھا ہے؟امریکہ کے ایک ماہر پیسٹری شیف نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاکلیٹ کی مدد سے ایفل ٹاور بنالیا ہے۔ شیف نے اصل ایفل ٹاور کو قریب سے نقل کرنے کی کوشش کی ہے اور کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔
شیف نے لکھا کہ ان کا ایفل ٹاور بنانے کا خواب چاکلیٹ کی مدد سے پورا ہو گیا ہے۔ شیف کی اس مہارت کو ان کے مداحوں نے سراہا ہے۔
تبصرے