ملائیشیا میں نیوی کے ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ، 10 افراد جاں بحق

خوفناک  حادثہ

نیوز ٹوڈے :  ملائیشیا میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے سے 10 افراد جاں بحق ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق (ملائیشیا کے شہر کوالالمپور) میں ملائیشین نیوی کے دو ہیلی کاپٹر جو کہ تربیتی مشقیں کر رہے تھے ، آپس میں ٹکرا گۓ - اس افسوس ناک حادثہ میں 10 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا رپورٹ" کے مطابق رائل ملیشین نیوی کے دو ہیلی کاپٹر تربیتی مشقوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک ہیلی کاپٹر کے پر دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر میں پھنس گۓ -

جس پر دونوں ہیلی کاپٹر زمین بوس ہو گۓ - "ملائیشین میڈیا کی رپورٹ" کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملائیشین وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے پیش آیا ـ اس خوفناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہو ۓ - ملائشین نیوی کے مطابق ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام افراد جاں بحق ہو گۓ ہیں اور ان کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں - حادثے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا دی گئی ہے ـ ملائیشین وزیر اعظم ( انور ابراہیم ) نے اس افسوسناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+