ایرانی صدر (ابراہیم رئیسی) کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا رد عمل

ایرانی صدر

نیوز ٹوڈے :  ایرانی صدر ( ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکہ نے پاکستان کو اس پر لگائی گئی پابندیوں سے خبردار کرتے ہوے کہا ، کہ 'ایران کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانے کی خواہش رکھنے والوں کو اپنے اوپر لگائی گئی پابندیاں بھی یاد ہونی چاہیئں'- امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ( میتھیو ملر ) نے پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدوں کے سلسلے میں کیے گۓ سوال کے جواب پر کہا کہ امریکہ پاکستان پر لگائی گئی پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا -

ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے اوپر لگائی گئی پابندیوں پر غور کریں ـ ان پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانا ان کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے - امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور اس کا سب سے بڑا سرمایہ کار بھی ہے -امریکہ پاکستان کے اندر بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی پاکستان اور امریکہ دونوں کیلیے فائدہ مند ہے ـ اور ہم اس شراکت کو جاری رکھنے کا انتظار کر رہے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+