مسجد اقصٰی میں یہودی مذہبی رسومات ادا کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا

مسجد اقصٰی

    نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے شہر تل ابیب میں (مسجد اقصٰی) میں یہودیوں کے مذہبی تہوار پر قربان کرنے کیلیے چھپا کر لاۓ گۓ جانوروں کو اسرائیلی پولیس نے ضبط کر لیا - اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کو گاڑیوں میں اور شاپنگ بیگز میں چھپا کر مسجد اقصٰی کے اندر لایا گیا تھا- جنہیں پولیس نے قابو کر لیا اور 13 آدمیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے ـ اسرائیلی پولیس کے مطابق ایسے عمل کی ہر گز اجازت نہ دی جاۓ گی جو کہ قانون توڑے اور شدت پسندی میں اضافہ کرے -

           دوسری طرف ایک اسرائیلی اخبار نے خبر شائع کی ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصٰی میں پہنچ کر قربانیاں دینے پر اکسایا جا رہا ہے - اسرائیلی اخبار کے تحت پچھلے کچھ سالوں سے یہودی مذہبی گروپ بڑی تیزی سے بیت المقدس کے اندر مقدس مقام پر جانوروں کی قربانی کی کوشش کر رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+