رفع اور نصیرت کیمپ پر اسرائیلی فوج کے خوفناک حملے

فوج کے خوفناک حملے

نیوز ٹوڈے :  اسرائیلی فوج نے غزہ کے معصوم شہریوں پر حملے کرکے 24 گھنٹوں کے دوران 55 افراد کو شہید کر دیا ہے - اسرائیل کی فوج نے (رفع اور نصیرت کیمپ) میں بمباری کرکے 55 شہریوں کو شہید کر دیا - صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور کھنڈر بن گئی ـ تاہم ابھی تک اس حملے سے عمارت کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا -

دوسری طرف غزہ کے شہر (خان یونس کے ہسپتال نصر میڈیکل کیمپ) میں سے ایک اور مشترکہ قبر میں سے 100 شہداء کی لاشیں ملی ہیں - جس سے اس ہسپتال میں سے ملنے والی شہیدوں کی لاشوں کی تعداد 283 ہو گئی ہے - صیہونی فوج نے الشفاء ہسپتال کو کھنڈر میں تبدیل کرنے کے بعد نصر میڈٰکل کیمپ پر بھی حملہ کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+