شارجہ میں بارشوں سے متعلق خطرناک خدشہ سامنے آگیا

شدید بارش

نیوز ٹوڈے:   خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے عوام کو سختی سےگھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔   ماہرین صحت کے مطابق بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار  کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے تھے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+