فلسطین کو ایک اور ملک نے آزادد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا

آزاد ریاست' تسلیم

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کیلیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک اور ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا - ( کنگسٹن کیریبین جزیرہ پر آباد جمیکا قوم) نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا - "بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ" کے مطابق جمیکا قوم نے باقاعدہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے - جمیکا کی حکومت کے مطابق انھوں نے غزہ پر اسرائیلی بربریت اور فلسطین میں انسانیت کی بے حرمتی پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے - جمیکا کے وزیر خارجہ ( کامنا جامسن سمتھ ) نے کہا کہ اس تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں -

فلسطین کو باقاعدہ طور پر ریاست تسلیم کرنے والا جمیکا 142 واں ملک بن گیا - اپنے اس اعلان کے بعد جمیکا اقوم متحدہ کا 141 واں رکن بھی بن گیا ، اور فسلطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والی کریبین کی 12 ویں ریاست بھی بن گئی ـ وزیر خارجہ ( کامنا جامسن سمتھ ) کا کہنا تھا کہ جمیکا اس دو ریاستی فساد کو رکوانے کیلیے کوششیں جاری رکھے گا - اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت اور فلسطینیوں کے حقوق اوروقار کو قائم رکھنے کا ایک ہی قابل عمل راستہ ہے - فلسطین کے نائب وزیر خارجہ نے جمیکا کے اس اقدام پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ "امن انصاف اور فلسطین کے کوگوں کے حق خود ارادیت کیلیے ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+