نیو یارک کی یونیورسٹیوں کے طالب علم غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آۓ

احتجاج

نیوز ٹوڈے :  امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہروں میں تیزی آ گئی ـ امریکہ کے علاقے نیویارک کے شہر ( بروکلین) میں یہودی طلبہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں طلبہ سڑکوں پر نکل آۓ - مظاہرین نے غزہ میں جاری معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا مطالبہ کیا - پولیس نے ان مظاہرین کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوۓ یونیورسٹیوں میں کریک ڈاؤن کرکے بے شما رطلبہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے داخلے بھی کینسل کروا دیے گۓ - پولیس کی اس کارروئی کے بعد اس حتجاج میں مزید شدت آ گئی -

امریکی نیوز ایجنسی (روئٹرز) کے مطابق غزہ جنگ کے مسئلے پر امریکہ تقسیم ہو چکا ہے - اس کا اندازہ کولمبیا کی سڑکوں اور عوامی جگہوں پر دیکھنے میں آرہا ہے - جہاں پر فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں کے درمیان بات بحث و مباحثہ سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ چکی ہے - جس کی وجہ سے کانگریس کی ریپبلکن پارٹی نے صدر (جوبائیڈن) سے مطالبہ کیا ہے کہ یہودی طلباء کے تحفظ کیلیے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+