روس نے ایک اور مقام پر امریکہ کوآنکھیں دکھا دیں

روس

نیوز ٹو ڈے :  روس نے سلامتی کونسل میں خلاء میں ہتھیار رکھنے کیلیے پیش کی جانے والی جاپان اور امریکہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جاپان نے مل کر خلاء میں ایٹمی ہتھیار رکھنے کی منظوری کیلیے ایک قرارداد پیش کی تھی - اس قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا - اس قرارداد کے حق میں صرف 13 ووٹ آئے چین نے اس قرارداد کی ووٹنگ میں شمولیت ہی نہیں کی - روس کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل خلاء میں ہتھار رکھنے کے معاملے پر بحث کیلیے مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے -

روس اور چین نے خلاء میں کسی بھی قسم کے ہتھیار رکھنے کی مکمل پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے - سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ 'امریکہ اور جاپان کی ایک مشترکہ بھیانک سازش ہے جو کہ کونسل کو دھوکہ دے رہی ہے- 1967 میں خلاء میں بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی پر پابندی لگائی گئی تھی اس طرح کے اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+