ارجنٹائن نے کیا پاکستان سے مطالبہ ایرانی وزیر داخلہ کی گرفتاری کیلیے

وزیر داخلہ کی گرفتاری

نیوز ٹوڈے :  ارجنٹائن نے پاکستان میں ایرانی وزیر کو گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ -پاکستان میں تعینات ایرانی وزیر پر 1994 میں ایک یہودی مرکز پر بم حملے کا الزام لگایا گیا ہے - حالانکہ آج تک کوئی بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا ، لیکن ارجنٹائن کو شک ہے کہ یہ حملہ ایران نے کروایا تھا - اس سلسلہ میں ارجنٹائن نے انٹر پول سے رابطہ بھی کر لیا ہے ـ ارجنٹائن کے وزیر خارجہ نے منگل کے روزارجنٹائن کے انٹروپول سے رابطہ کرکے کہا کہ 1994 میں (بیونس آئرن) کے ایک یہودی مرکز پر ہوۓ دھماکے جس میں 85 لوگ جاں بحق ہو گۓ تھے ، کے الزام میں ایران کے وزیر داخلہ کو گرفتار کیا جاۓ -

ارجنٹائن کی جانب سے دی گئی درخواست پر انٹر پول نے ایرانی وزیر کی گرفتاری کیلیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے - ارجنٹائن کی وزارت داخلہ نےسری لنکا اور پاکستانی حکومت سے بھی ایرانی وزیر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے - 1994 میں بیونس آئرنس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر ہوۓ حملے اور دو سال پہلے ہوۓ اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے الزام میں 12 اپریل کو عدالت نے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا حکم سنایا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+