امریکہ کی سابق اسمبلی سپیکر (نینسی پیلوسی ) نے نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا

استعفے کا مطالبہ

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کی سابقہ اسمبلی سپیکر ( نینسی پیلوسی ) نے اسرائیل کے وزیر اعظم ( نیتن یاہو) سے7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں ناکامی پر استعفے کا مطالبہ کر دیا - ( نینسی پیلوسی ) کے مطابق نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں - نینسی پیلوسی کے اس بیان سے صاف معلوم ہو رہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکہ کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان دراڑ بڑھتی جا رہی ہے-

نینسی پیلوسی نے "آر ٹی ای نیوز" کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا 7 اکتوبر کو ہوۓ اسرائیل پر حملے میں 33 امریکیوں سمیت 1200 لوگ جاں بحق ہوۓ اور یہ نیتن یاہو کی سیکیورٹی کی ناکامیوں کا نتیجہ ہے - انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے انٹیلیجنس آفیسر نے استعفٰی دے دیا ہے ، اب نیتن یاہو کو بھی استعفٰی دے دینا چاہیے - 84 سالہ نینسی پیلوسی نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ نیتن یاہو سالوں سے ایسا ہی ہے  مجھے اس بات کا اندازہ نہیں کہ وہ امن سے ڈرتا ہے یا امن قائم کرنا ہی نہیں چاہتا ـ نینسی کے مطابق نیتن یاہو دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+