طالب علم نے اپنا اسکول خرید کر مسمار کردیا , بڑی وجہ سامنے آگئ

سکول کی عمارت

نیوزٹودے: ترکی کے ایک مشہور اداکار نے بچپن کے واقعے پر مبنی اپنے سکول کی عمارت کو اینٹ سے اینٹ بجا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق Çağlar Ertuğrul نامی اداکار نے اسکول اور اساتذہ سے انوکھا انتقام لے لیا جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مذکورہ اداکار نے ایک اسکول کے کھنڈرات کی تصویر جاری کی ہے جسے انہوں نے خرید کر گرادیا، مذکورہ اداکار پرائمری اسکول کے کھنڈرات پر فاتحانہ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اس اسکول میں پڑھتے تھے، اس کے اساتذہ نے اسے سبق غائب کرنے پر کئی بار مارا پیٹا۔ Çağlar Ertuğrul نے کہا کہ یہ ایک پرائمری اسکول ہے جس میں اس نے بچپن میں تعلیم حاصل کی تھی لیکن اس اسکول سے ان کی ناخوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ ان کے بقول ٹیچرز نے اسے بچپن میں سکول میں مارا پیٹا جس کی وجہ سے اس نے سکول خرید کر گرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان اساتذہ سے زیادتی کا بدلہ لیا ہے جنہوں نے پڑھائی کے دوران مجھے مارا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+