تنزانیہ میں طوفانی بارشوں سے 155 افراد ہلاک ، 236 زخمی ہو گۓ

طوفانی بارش

نیوز ٹوڈے :   تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد جاں بحق ہو گۓ - بین الاقومی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے اکیاون ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوۓ ہیں - اور دو لاکھ سے زیادہ لوگ ان بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوۓ ہیں - ان میں سے 155 افراد ہلاک اور 236 کے قریب زخمی ہو گۓ ہیں ـ جاں بحق افراد میں عورتیں ، بچے اور بزرگ افراد شامل ہیں- 

'تنزانیہ اور مشرقی افریقہ' کے کئی دوسرے ملک موسم میں تبدیلیوں کی وجہ سے خطرات میں گھرے ہوۓ ہیں - اور اس سال موسم برسات میں پہلے سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں - (کینیا) میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی شدید بارشوں میں درجنوں لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+