ایران حکومت نے اسٹیڈیم میں عورتوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

سٹیڈیم میں عورتوں کے داخلے پر پابندی

نیوز ٹوڈے :   ایران نے میچ کے دوران اسٹیدیم میں عورتوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے ـ ایران نے یہ پابندی (ایلومینیم ریک اور استقلال تہران میچ) کے دوران ہونے والے واقعہ کے بعد لگائی ہے - "العربیہ نیوز" کے مطابق ایران کی فٹ بال انتظامیہ نےکہا ہے کہ ایران کے شمال مغربی شہر (تبریز) میں ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں عورتوں کو داخل نہ ہونے دیا جاے - " ٹریکٹر سازی "  اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران ہونے والے واقعہ کے بعد اس حکم نامے کے بارے میں واضح نہیں بتایا گیا کہ یہ پابندی سارے ایران میں لگائی گئی ہے یاصرف تبریز شہر کے اسٹیڈٰم میں -

مبصرین کے مطابق ایک عورت نے پچھلے ہفتے میچ کے دوران اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا تھا جس کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے - عورت استقلال تہران اور ایلومینیم ریک کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران میدان میں پہنچ گئی اور استقلال تہران ٹیم کے کپتان حسین حسینی کو گلے لگا لیا تھا - جس کی وجہ سے حسین حسینی پر 4500 ڈالر جرمانہ اور اسے ایک میچ کے دوران معطل کر دیا گیا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+