مشتعل مظاہرین کی وجہ سے صدر بائیڈن کو عشائیہ تقریب میں شرکت کیلیے راستہ تبدیل کرنا پڑا

احتجاج

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کے نۓ صدر کے چناؤ کیلیے ہونے والے انتخابات سے پہلے امریکہ کی پرانی روایت کے مطابق واشنگٹنن ہوٹل میں صحافیوں کو عشائیہ دیا گیا ، لیکن اسرائیل کے خلاف بنائی گئی احتجاجی تنظیم نے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوۓ ہوٹل کے گیٹ کے سامنے پر زور احتجاج کرکے فلسطین کی معصوم عوام کی طرف توجہ دلانے کی کو شش کی - اس تقریب میں صحافیوں کے اعزاز کیلیے صدر (جو بائیڈن) کو آنا تھا - لیکن ہوتل کے گیٹ پر مظاہرین کی موجودگی کی وجہ سے انہیں اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا اور انہیں ہوٹل کے پچھلے دروازے سے ہوٹل میں داخل ہونا پڑ ا-

صدر جو بائیڈن کو اپنے صدارتی دور میں پہلی مرتبہ اپنے قافلے کے ساتھ واشنگٹن ہوٹل میں داخلے کیلیے راستہ تبدیل کرنا پڑا - ہوٹل کے گیٹ پر موجود مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں معصوم صحافیوں کے قتل عام کے علامتی مظاہرے بھی کیے - غزہ میں 100 سے زائد صحافی بھی  جاں بحق ہو چکے ہیں - مظاہرہ کرنے والے افراد نے واشنگٹن ہوٹل کی عمارت پر فلسطین کا جھنڈ ابھی لہرایا - مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے معصوم فلسطینی شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے قتل عام کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں - لیکن جوبائیڈن نے تقریب میں اپنی دس منٹ کی تقریر کے دوران ایک بار بھی غزہ میں ہوۓ مظالم کا ذکر تک نہیں کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+