روسی دفاعی سسٹم نے کیا تباہ یوکرین کے 17 ڈرونز کو

ڈرون حملوں سے نشانہ

نیوز ٹوڈے :  روس نے یوکرین کی طرف سے روس پر داغے گۓ 17 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں - تفصیلات کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 'یوکرین نے اتوار کے دن روس کے مختلف علاقوں پر 17 ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی جن میں سے روس کے علاقے بریانسک پر 9 ڈرون کرسک میں تین ڈرون ، 2 ڈرون بلگروڈ پر اور اور 3 ڈرون سے کالوگا کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا -

روس کی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق روس کے دفاعی سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوۓ یوکرین کی طرف سے داغے گۓ تمام ڈرونز کو راستے میں ہی تباہ کر دیا اور کوئی بھی ڈرون اپنے نشانے پر نہ پہنچ سکا' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+