روس نے اتوار کی رات یوکرین کے کئ شہروں کو میزائلوں سے دہلا دیا
- 29, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے پچھلی رات میزائل حملوں سے یوکرین کے 4 بجلی گھروں کو نشانہ بنایا - اس بات کی تصدیق کرتے ہوۓ یوکرینی حکام نے کہا کہ روس کی طرف سے پچھلے چند مہینوں کے اندر یوکرین کے بجلی گھروں پر یہ چوتھا حملہ ہے - یوکرینی حکام کے مطابق اس حملے میں 4 پاور پلانٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے - روس کی فضائی فوج نے پچھلے 6 ماہ سے یوکرین کے بجلی گھروں پر حملے بڑھا دیے ہیں - جس کی وجہ سے یوکرین میں بجلی کا شدید بحران پیدا چکا ہے-
یوکرینی فوج کے مطابق روس نے ان حملوں میں (دی نیپرو پیتروسک اور یورپی یونی کے بارڈر کے ساتھ ملحقہ علاقہ میں واقع ایوانو فرانکیوسک اور لیف پاور پلانٹس) کو نشانہ بنایا ہے - یوکرین آرمی کے مطابق روس نے ان حملوں میں 34 میزائلیں داغیں جن میں سے 21 میزائلیں تباہ کر دی گئیں ، جبکہ 13میزائلیں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں -
تبصرے