حزب اللہ کیلیے شام کے راستے ایران سے ملنے والی عسکری طاقت کا راستہ بند ہو گیا
- 16, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم) کا کہنا ہے کہ شام سے "بشارالاسد حکومت" کے خاتمے کے بعد شام کے راستے ایران سے حزب اللہ کو ملنے والی عسکری سپلائی کا راستہ بند ہو گیا ہے- "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی جماعت کے سربراہ نے ایک دن پہلے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ' شام کو خطرناک دشمن سے خطرہ ہے اور شام کی گولان کی پہاڑیوں کے سامنے بفرزون کے علاقے پر اسرائیل کا قبضہ اس بات کا ثبوت ہے -
حزب اللہ سربراہ نے کہا 'میں امید کرتا ہوں کہ شام کی نئی حکومت بھی اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھے گی - اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گی ـ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ جب تک شام کے حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے شامی باغیوں کے بارے میں کوئی راۓ قائم نہیں کی جا سکتی-حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ امید ہے کہ شام پر قابض باغی تمام افواج اور جماعتوں کو حکومت میں شامل کر لے گی - حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ بے شک بشارالاسد حکومت کے خاتمے کی وجہ سے فی الحال شام کے ذریعے عسکری سپلائی کا راستہ بند ہو چکا ہے - لیکن امید ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی یہ راستہ دوبارہ کھل جاۓ گا' -
تبصرے