بنگلہ دیش (ڈھاکہ) میں ریسٹورنٹ میں لگی آگ سے 43 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ

نیوز ٹوڈے :    بنگلہ دیش کے وفاقی شہر (ڈھاکہ) میں ایک 6 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس سے 43 لوگ ہلاک ہو گۓ ـ 'انٹر نیشنل میڈیا' کے مطابق ڈھاکہ کی ایک 6 منزلہ عمارت جس کی ایک منزل میں ایک ریسٹورنٹ بنا ہوا تھا اور باقی پانچ منزلوں رہائشی مکان اور دفاتر بنے ہوۓ تھے بلڈنگ کی پہلی منزل پر بنے ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک گئی ، اور اس آگ نے لمحوں میں پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ـواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد اور فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جاۓ حادثہ پر پہنچ گئیں - ریسکیوحکام کے مطابق بلڈنگ سے 75 افراد کو نکالا گیا جن میں سے درجنوں افراد ہسپتال میں داخل ہیں -

ریسکیو عملے کے مطابق آگ اتنی شدت سے بھڑکی ہوئی تھی کہ اس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گۓ ـ اس افسوسناک حادثہ میں 43 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 2 لوگ انتہائ تشویشناک حالت میں ہیں ـ فائر بریگیڈ کے حکام اور سول ڈیفینس سربراہ کے مطابق یہ آگ گیس لیکیج کی وجہ سے لگی ان کا کہنا تھا کہ یہ عمارت بہت خطرناک تھی - نہ صرف اس کی ہر منزل بلکہ سیڑیھیوں پر بھی سلنڈر رکھے ہوۓ تھے اور اس بلڈنگ میں ایک نہیں بلکہ کئی ہوٹل بھی تھے اور اس بلڈنگ میں کپڑے اور موبائل کی کئی دکانیں بھی تھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+