سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے رفع میں خوراک کی تقسیم روک دی ہے ( انروا نے جاری کیا بیان )

غذائی قلت

نیوز ٹوڈے :   سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے انروا نے رفع میں خوراک کی ترسیل روک دی ـ رفع شہر میں پناہ گزین فلسطینیوں کیلیے کام کرنے والی تنظیم (انروا) کا کہنا ہےکہ غزہ کے جنوبی شہر رفع میں خوراک کی تقسیم روک دی گئی ہے - سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر دیے گۓ اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے سامان کی قلت اور عدم تحفظ کی بنا پر اس وقت رفع میں خوراک کی تقسیم رکی ہوئی ہے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں پر بمباری کی وجہ سے اس ماہ بھی لاکھوں فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا - اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے جس سے رفع میں غذائی قلت کے خطرات پیدا ہونے لگے ہیں-

سامان کی قلت کی وجہ سے انروا کے صرف 7 مراکز ہی کام کر رہے ہیں ـیو این آر ڈبلیو اے کے مطابق "ریفا کراسنگ اور کرم ابو سالم کراسنگ" کی بندش کی وجہ سے گزشتہ 10 دنوں سے امدادی سامان رفہ تک نہیں پہنچ سکا۔- انروا کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے آج تک غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - جن میں انروا کے کیمپوں میں پناہ گزین 449 افراد بھی شامل ہیں - انروا کا کہنا ہے کہ اب تک انروا کے مراکز اور ان میں پناہ لیے ہوۓ افراد پر 382 حملے ہو چکے ہیں ـ اور ان حملوں میں انروا کے 182 کارکن بھی جان سے جا چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+