اپنے تحفظ کا مطلب یہ نہیں کہ انسانی جانوں سے کھیلا جاۓ ۔ عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے دلائل

عالمی عدالت انصاف

نیوز ٹوڈے :  صیہونی فوج مظلوم فلسطینیوں کو بار بار بے گھر کر رہی ہے ۔ "اپنی حفاظت کا حق نسل کشی کی وجہ پیدا نہیں کرتا- رفع پر صیہونی فوج کے حملوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت کا آغاز ہو گیا ہے - جنوبی افرقہ نے سماعت کے دوران اپنے دلائل میں کہا کہ رفع میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے امداد کی فراہمی میں خطرات پیدا ہو گۓ ہیں اسرائیل کے غزہ پر یہ حملے پچھلے 76 سال سے فلسطین پر قابض ہونے کا تسلسل ہیں - صیہونی فوج غزہ کی بے گھر عوام کو مسلسل دربدر کر رہی ہے ـ جنوبی افرقہ کا کہنا تھا کہ غزہ کا زیادہ تر حصہ تباہ کر دہا گیا ہے - فلسطینیوں کے پاس رہنے کیلیے جگہ نہیں ہے ـ جنوبی افریقہ نے دلائل کے دوران کہا کہ اپنے تھفظ کا حق نسل کشی کا جواز پیدا نہیں کرتا -

غزہ کی معصوم عوام کو بچانے کیلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اس لیے عدالت اسرائیل کو حکم دے کہ وہ رفع پر حملے روک دے - جنوبی افریقہ نے اپنی درخواست میں اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی ـجنوبی افریقہ نے جنوری میں عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف درخواست دی تھی - جنوری میں عالمی عدالت نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں عبوری حکم میں اسرائیل کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ نسل کشی کے زمرے میں آنے والے اقدامات سے باز آ جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+