صیہونی فوج نے غزہ کے ایک اور بڑے ہسپتال (کمال عدوان) کو نشانہ بنایا

ہسپتال

نیوز ٹوڈے :  غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران مریضوں اور عملے کی جان بچا کر بھاگتے ہوۓ وڈیو منظر عام پر آ گئی - 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی ، تعلیمی اور صحت کے مراکز پر مسلسل حملے جاری ہیں - صیہونی فوج نے غزہ کے بڑے بڑے ہسپتالوں کو تباہ کر دیا ہے ـ ہسپتالوں کی عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے - گزشتہ روز شمالی غزہ کے (کمال عدوان) ہسپتال کو بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جس سے ہسپتال کے عملے اور مریضوں کی ہسپتال خالی کرنے کی وڈیو جاری ہو گئی ہے - بین الاقومی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی طرف سے جاری کی گئی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہسپتال کا عملہ اور مریض خوفزدہ ہو کر ہسپتال سے باہر بھاگ رہے ہیں -

ہسپتال میں زیر علاج شدید بیمار اور بوڑھے مریضوں کو تباہ حال سڑکوں پر سے بڑی مشکل کے ساتھ سٹریچر کے ذریعے ایمبو لینسوں میں پہنچایا جا رہا ہے - کمال عدوان ہسپتال کے ہیڈ ڈاکٹر (حسام ابو سفیان) کے مطابق پہلا میزائل ایمرجنسی وارڈ کے مین دروازے پر لگا ایمرجنسی کی عمارت میں داخلے کی کوشش کے دوران دوسرا میزائل آن گرا جبکہ تیسرا میزائل ایک نزدیکی عمارت پر آن گرا - فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جس وقت ہسپتال پر حملہ کیا گیا اس وقت ہسپتال میں عملے کے 150 افراد موجود تھے جبکہ درجنوں مریض بھی ہسپتال کے اندر تھے - ایمرجنسی وارڈ میں بھی کافی سارے مریض موجود تھے اور انکیو بیٹرز میں نومولود بچے بھی موجود تھے ـ عالمی ادرہ صحت کے مطابق کمال عدوان ہسپتال غزہ میں بہت کم فعال ہسپتالوں میں سے ایک بڑا ہسپتال ہے - اور غزہ میں صرف یہ واحد ہسپتال ہے جس میں ڈائیلیسز کی سہولیات موجود ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+