روس نے نان اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کی مشقٰیں شرو ع کر دیں

نان اسٹریٹجک جوہری ہتھیار

نیوز ٹوڈے :  روس نے مشقیں شروع کر دی ہیں نان اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور تیاری کی - روسی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نان اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیار اور استعمال کی مشقوں کا یہ پہلا مرحلہ ہے جو کہ سدرن فوجی چھاؤنی میں کی جا رہی ہیں - روس نے ان مشقوں کی وڈیوز بھی جاری کر دی ہیں - روسی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیوکلیئر نان اسٹریٹجک ہتھیار تیار کرنے ار ان کے استعمال کی عملی مشقیں روسی فیڈریشن کی مسلح فوج کے سپریم چیف کمانڈر کے حکم سے کی جارہی ہیں ـ فوجی اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں نیوکلیئر نان اسٹریٹجک ہتھیاروں  کی تیاری اور استعمال کی جانچ کی جا رہی ہے-

اور یہ مشقیں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی قیادت میں کی جا رہی ہیں ـ میڈٖیا کے مطابق سدرن ملٹری ڈسٹرکٹ سے متعلقہ میزائل فارمیشنز کے اہلکار جنگ میں اسکندر ٹیکنیکل میزائل سسٹم کیلیے خاص اسلحہ کےحصول اور اس اسلحہ سے لاؤنچ وہیکلز کو مسلح کرنے اور اس کے بعد ان کو خفیہ طور پر لاؤنچ کیے جانے والی جگہ پر پہنچانے کی پریکٹس کر رہے ہیں - ایئر واسپیس فورسز ایوی ایشن کی یونٹ سے متعلقہ فوجی فضا سے حملہ کرنے والے ہتھیاروں کی تنصیب کی مشقیں کر رہے ہیں - ان میں کنزبل ائیرو بلیسٹک ، ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہیں اور مگ 31 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں مغربی ملکوں کے روس کے خلاف اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے پر روس کی سلامتی اور استحکام کیلیے کیے جا رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+